۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی معروف صحافی مظہر برلاس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں وطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں۔ آل اطہار علیہم السلام کے حرم کا دفاع کے لیے، امت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتے۔

ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا: امریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ شاید خطے پر غلبہ حاصل کر لیتا۔ اگر قاسم سلیمانی اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے۔ سردارحاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کراوئے جائیں، پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام پر مسلط نااہل اور امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئےخطرناک ہیں ۔ ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .